-->

Ma Shaa Allah Matab ماشاءاللہ مطب

Contact us for Writer

Hakeem Khaliq ur rehman(reg)

حکیم خلیق الرحمان فاضل طب والجراح(رجسٹرڑپاکستان نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد) کسی بھی طرح مشورہ کرنے کے لئے رابطہ کریں دیسی ادویات اور نسخہ جات منگوانے اور فری مشورہ کے لئے رابطہ کریں.

  • کالج روڈچیچہ وطنی.
  • +923367481834, +923237173563
  • khaliqurrehman12@gmail.com
me

My Professional Skills

نسخہ سازی،معجون بنانا،ہر طرح کی دیسی ادویات بنانا،شربت سازی،.

0
completed project
0
design award
0
facebook like
0
current projects
  • ذیابیطس شوگرDiabetic

     ذیابیطس

    شوگر(Diabetic)

    ذیابیطس شوگر(Diabetic)

    ذیابیطس پر قابو پانے کےاصول:۔

    ذیابیطس کے مریض کے لئے ضروری ہے کہ نماز پنجگانہ ادا کریں،پیدل زیادہ چلیں اور روزہ رکھنا بھی بہت مفید ہے۔
    اپنے پیشاب کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرواتے رہیں۔
    اس مرض کے لئے بہت سی ادویات مارکیٹ میں آچکی ہیں۔لیکن کوئی بھی ذیادہ مفید ثابت نہیں ہوئی اس لئے پرہیز پر خصوصی توجہ دیں۔جس سے مرض میں افاقہ ہو جاتا ہے۔
    ورزش،خوراک کی پابندی،موزوں وزن،خون میں شکر کامناسب ہوناجو ہمیشہ 70/110ملی گرام کے درمیان رہنی چاہیئے۔پیشاب میں شکر نہ ہو۔
    انسولین وغیرہ عارضی کنٹرول ہیں۔اس سے پرہیز بہترہے۔
    خوراک مناسب،مقررہ وقت،مقررہ مقدار میں کھائیں۔

    ذیابیطس مریضوں کیلئے ہدایات:۔

    1۔خوراک روزانہ ایک قسم کی نہ کھائیں،بدل کر کھائیں۔
    2 روزانہ غسل کریں،ہاتھ اور پاؤں کے ناخن نوک دار اور زیادہ تیز آلہ سے نہ کاٹیں۔
    3 جوتے نرم اور ڈھیلے استعمال کریں،ننگے پاؤں نہ پھریں۔
    4 پیدل زیادہ چلیں،ورزش روزانہ کریں۔
    5 اگر جسم پر آبلہ یا چھالہ نکل آئے تو سوئی یا پن ہر گز نہ چھبوئیں۔
    6 تمباکو نوشی اور منشیات سے پرہیز کریں۔
    7 40 سال سے اوپر کے مریضوں کے لئے ضروری ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں میں انتہائی احتیاط سے کام لیں۔

    مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں👇

    حکیم خلیق الرحمان(رجسٹرڈنیشنل کونسل فار طب پاکستان)
    گھر بیٹھے ادویات منگوانے کے لیے رابطہ کریں
    واٹس اپ نمبر 03367481834 
    واٹس اپ نمبر 03237173563
    یا وزٹ کریں اور آرڈر کریں۔
    https://web.facebook.com/MSAMatab/
    https://www.instagram.com/msamatab/
    https://bit.ly/3A71bDM

  • ذیابیطس شوگر Diabetic

    ذیابیطس

    شوگر(Diabetic)

    ذیابیطس شوگر(Diabetic)

    ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خوراک:۔

    درج ذیل خوراک ذیابیطس کے لئے بہتر ثابت ہوتی ہیں:۔

    1۔پروٹین:

    دودھ اور پنیر،گوشت،انڈے،مچھلی وغیرہ استعمال کریں۔ ۔کیونکہ اس میں شکر(C.H.O)نہیں ہوتی۔اور یہ جسم کی ٹوٹ پھوٹ کو مرمت کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔ خوراک کو ایک متوازن طریقے سے استعمال کریں۔

    2۔روغنیات:

    گھی ،مکھن اور کریم وغیرہ استعمال کریں اور روغنیات جسم میں محفوظ توانائی کی صورت میں ہوتی ہے۔روغنیات کے استعمال سے جسم کے اندر اور باہر خشکی میں کمی ہوتی ہے۔روغنیات جسم کے لئے ضروری ہیں۔ لیکن غذاکو متوازن طریقے سےاستعمال کریں۔

    3۔کاربوہائیڈریٹ:

    (C.H.O)نشاستہ جو کہ روٹی،آلو،چاول،ٖفروٹ،اور ڈبل روٹی سے حاصل ہوتا ہے۔کاربوہائیڈریٹس جسم کو توانائی دیتے ہیں۔ 

    نوٹ:۔

    تمام چیزوں کو اپنی باڈی کنڈیشن کے مطابق استعمال کریں۔

    لبلبلہ کے افعال:

    انسانی جسم میں لبلبلہ ایک بنیادی اہمیت رکھتا ہےاور یہ 2 فرائض انجام دیتا ہے۔
    1۔لبلبہ میں ایک اہم رطوبت خارج ہوتی ہے جو ہاضمے میں مدد دیتی ہےاور سیدہی ہماری آنت میں آ جاتی ہے۔
    2۔ دوسرا اس کا کام انسولین پیدا کرنے کا ہوتا ہے۔انسولین ہاضمے میں مدد دینے والی رطوبت ہے۔
    انسولین صرف اس حصہ میں بنتی ہے جسے (لینگر ہارمونز) کے جزیروں سے تعبیر کیا جاتا ہے۔اصل انسولین یہی ہے جو ہمارالبلبلہ خارج کرتا ہے. انسولین کا کام ہے جو غذا سے شکر پیدا ہوتی ہےاس کو الگ کرنا۔

    مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں👇✅

    حکیم خلیق الرحمان (رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب پاکستان)

    گھر بیٹھے ادویات منگوانے کے لیے رابطہ کریں

    واٹس اپ نمبر 03367481834 

    واٹس اپ نمبر 03237173563

    یا وزٹ کریں اور آرڈر کریں۔

    https://web.facebook.com/MSAMatab/

    https://www.instagram.com/msamatab/

    https://bit.ly/3A71bDM

     
  • ذیابیطس شوگر Diabetic

    ذیابیطس

    شوگر(Diabetic)

    ذیابیطس شوگر(Diabetic)

    اقسام کی تفصیل:

    1۔ذیابیطس کبدی:

    یہ جگر اوراعصاب کی خرابی سے ہوتی ہے۔کثرت شراب نوشی اور زیادہ کھانے سے ہوتی ہے۔

    2۔ذیابیطس عصبی:

    یہ کسی مہرہ،سریا ریڑھ کی ہڈی پر صدمہ یا پھر کثرت مباشرت سے ہوتی ہے۔

    3۔ذیابیطس معوی:

    یہ آنتوں کے فعل اور چینی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوتی ہے۔

    4۔ذیابیطس نقراسی:

    یہ لبلبلہ میں خرابی پیدا ہونے سے، عورتوں میں امراض رحم پیدا ہو جائے یا پھر ہسٹریا کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

    5۔ذیابیطس غدی:

    یہ غدد میں خرابی،لبلبلہ کے فساد،کلاہ گردہ اور بے نالی گلٹیوں کی وجہ سےہوتا ہے۔

    علامات:

    اس مرض میں مریض کو بار بار پیشاب آتا ہے۔پیشاب اگر رات کو زیادہ آئے تو اس کی وجہ سے مثانہ اور گردے خراب ہو جاتے ہیں۔لبلبلہ کی خرابی کے باعث انسولین کے بہت کم مقدار میں بننے سے ہوتا ہے۔گلوکوز خون میں جمع ہو کر خون اور پیشاب میں آنے لگتی ہے۔ عضلاتی، دماغی اور جنسی کمزوری ہو جاتی ہے۔ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔پنڈلیوں میں درد رہتا ہے جسم پر داغ اور چھاٰئیاں پڑجاتی ہیں۔ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں۔ جسم میں کمزوری بہت ہو جاتی ہے۔بھوک پیاس زیادہ لگتی ہے۔ خون میں خرابی کی وجہ سے جلد پر خارش ہو جاتی ہے۔اگر چوٹ یا زخم وغیرہ بن جائے تو جلدی ٹھیک نہیں ہوتا۔بڑھاپے میں اگر کسی کو ہو جائے تو دل کے دورے پڑتے ہیں۔ مریض کے وزن اور توانائی میں کمزوری آجاتی ہے۔
    غشی پڑنا،بندش حیض،ضعف باہ،چڑچڑاپن وغیرہ اس کی علامات ہیں۔

    مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں👇✅

    حکیم خلیق الرحمان(رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب پاکستان)

    گھر بیٹھے ادویات منگوانے کے لیے رابطہ کریں

    واٹس اپ نمبر 03367481834 

    واٹس اپ نمبر 03237173563

    یا وزٹ کریں اور آرڈر کریں۔

    https://web.facebook.com/MSAMatab

    https://www.instagram.com/msamatab/

    https://bit.ly/3A71bDM

     

  • ذیابیطس شوگر Diabetic

     ذیابیطس

    شوگر(Diabetic)

    ذیابیطس شوگر(Diabetic)


    ذیابیطس کی اقسام:

    اس مرض کی 2 اقسام ہیں۔
    1۔ ذیابیطس شکری
    2۔ ذیابیطس سادہ۔

    1۔ذیابیطس شکری:

    ذیا بیطس شکری میں پیشاب کے ساتھ شوگر یعنی گلوکوز خارج ہوتا ہے۔اور پیشاب کم خارج ہوتا ہے۔

    2۔ذیابیطس سادہ:

    اس میں پیاس زیادہ لگتی ہے،پیاس بہت کم لگتی ہے۔لیکن پیشاب میں شوگر یعنی گلوکوز خارج نہیں ہوتا۔

    اسباب:

    شیخ الرئیس حکیم بو علی سینا نے ذیابیطس کے 2 سبب بیان کئے ہیں۔ایک جگر اور دوسرا گردے کی مجاری نالیوں کے پھیلاو کو قرار دیا ہےجوکے دور حاضر میں ذیابیطس کبدی وعصبی کے بارے بلکل درست ہے کیونکہ قدیم نظریہ کے مطابق یہ مرض گرمی یا سردی کی وجہ سے ہوتا ہے۔گرمی کی صورت میں حرارت بڑھ جانے سے گردےکمزور ہو جاتے ہیں اسے ذیابیطس حار کہتے ہیں اور سردی سے قلت البول کے ساتھ نبض سریع اور کمزور ہو جاتی ہے،بدن سرداور پیٹ میں خرابی ہو جاتی ہے جسے قومائے ذیابیطس کہتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ مرض شیریں اور نشاستہ دار غذا کا بکثرت استعمال،لبلہ کی خرابی،کمی انسولین،سر یا ریڑھ پر چوٹ لگنا،کن پیڑ،دماغی محنت،ذینی پریشانی وغیرہ اس کےاسباب میں شامل ہے۔

    اقسام بلخاظ اسباب:

    اسباب کے لحاظ سے ذیابیطس کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔

    1۔ذیابیطس کبدی

    2۔ذیابیطس عصبی

    3۔ذیابیطس معوی

    4۔ذیابیطس نقراسی

    5۔ذیابیطس غدی

    اقسام کی تفصیل کل کو لکھا جائے گا۔

    مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں👇✅📞

    حکیم خلیق الرحمان

    (رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب پاکستان)

    گھر بیٹھے ادویات منگوانے کے لیے رابطہ کریں

    واٹس اپ نمبر 03367481834 
    واٹس اپ نمبر 03237173563
    یا وزٹ کریں اور آرڈر کریں۔
    https://web.facebook.com/MSAMatab
    https://www.instagram.com/msamatab
    https://bit.ly/3A71bDM

  • شوگر Diabetic

    ذیابیطس

    (شوگر Diabetic)

    ذیابیطس(شوگر Diabetic)




    تعریف:

    ذیابیطس یونانی زبان کا لفظ ہے۔جس کے لغوی معنی درمیان سے گزرنے کے ہیں۔یعنی اس کا مریض جو پانی پیتا ہے وجسم سے گزر کر جلد خارج ہو جاتا ہے۔عربی زبان میں اس مرض کو دورایہ اور زلق الکلیہ بھی کہتے ہیں۔انگریزی میں اس کو ڈایابیٹیز کہتے ہیں۔

     تاریخ:

    یہ مرض نیا نہیں ہےبلکہ بہت پرانا ہے۔جس کا ذکر قدیم طب اسلامی میں موجود ہے۔زمانہ قدیم میں بعض ذیابیطس کے پرانے مریض کے پیشاب پر چونٹیوں کے جمع ہو جانے پر یہ خیال کیا کرتے تھے کہ مریض کے پیشاب میں شکر خارج ہو رہی ہے۔لہذااسے ذیا بیطس کا مرض ہے۔یہ اس وقت کے حکماءکی ایک تشخیصی علامت تھی۔لیکن موجودہ دور میں تو اسے پرکھنے کے لئےکئ آلات دریافت ہو چکے ہیں۔جدید تحقیق سے اطباء اکرام کی رائے ہے کہ کثرت بول کا تعلق اعصاب سے قرار دیتے ہیں جس سے یہ مرض پیدا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ مرض بانقراس میں فتور آجانے سےپیشاب میں شکر آنے لگتی ہے۔اس مرض کی دریافت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے ہوئ تھی۔قدیم ہندورومن اطباء اس مرض سے اچھی طرح واقف تھے۔اس مرض میں دوران خون میں رکاوٹ پیدا ہو کر متاثرہ اعصاء کمزور ہو جاتے ہیں۔یعنی سکڑ جاتے ہیں۔اعصابی کمزوری ہو جاتی ہے۔نیند کم آتی ہے۔دل،جگر،آنکھ،دانت بلکہ تمام اعضاء اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔
    یہ مرض اچانک ہوتا ہے۔مریض کو گھن کی طرح کھا جاتا ہے۔موٹاپا اس مرض کے لئے خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔یہ مرض لا علاج نہیں چند دواؤں کے استعمال اور پرہیز سے ٹل بھی جاتا ہے۔ لیکن پرہیز پھر بھی ساری عمر کےلئے کرنا پڑتا ہے۔بو علی سینا جو کہ اپنے دور کے اور مجودہ دور میں بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں،انہوں نے 1000ء میں ذیا بیطس کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کلازیرنارڈنے اس بارے کہا کہ دماغ میں ایک ایسا مقام ہے جس کو شوگر پنکچر کہتے ہیں۔ اگر اس مقام پر سوئ چبھوئ جائے تو پیشاب میں شکر آنے لگتی ہے۔ اگر مرض پرانا ہو جائے تو پھیپھڑوں کی تپ دق ہو سکتی ہے۔ اگر کسی بچے میں یہ مرض ہو جائے تو اس کا وزن بڑح جائے گا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اگر یہ مرض میاں بیوی یا دونوں میں سے کسی ایک کو بھی ہو تو بچوں پر اس کا اثر پڑے گا۔ لیکن ایسا ممکن بھی ہے اور مکمن نہیں بھی۔ ویسے اس کا اثر بچوں پر کم ہی پڑتا ہے۔
    مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔
    حکیم خلیق الرحمان 
    (رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب پاکستان)
    گھر بیٹھے ادویات منگوانے کے لیے رابطہ کریں
    واٹس اپ نمبر 03367481834 
    واٹس اپ نمبر 03237173563
    یا وزٹ کریں اور آرڈر کریں۔
    https://web.facebook.com/MSAMatab
    https://www.instagram.com/msamatab/
    https://bit.ly/3A71bDM
  • Nephritis

    (Nephritis) 

    ورم الکلیہ (سوزش گردہ/ورم گردہ) (Nephritis)

     

    Definition:

    Defects in the structure of the kidneys cause the kidneys to fail to perform their normal functions. Inflammation develops in the kidneys. It is a dangerous disease and should be treated as soon as possible.

    Types:

    There are 2 types.

    1. Nephritis

    2. Chronic nephritis

    1. Kidney fever:

    It is a severe pain.

    2. Chronic nephritis.

    As the disease progresses, it becomes chronic.

    Reasons:

    When the kidneys become swollen and thick, there is a lack of blood and the whole body, especially the face, becomes swollen. There is an excess of blood and bile. Causes include infection, gout, pneumonia, kidney stones, tuberculosis, syphilis, etc.

    Symptoms:

    Symptoms include swelling of the face, swelling of the body, increased thirst, dry tongue, severe edema, rapid breathing, back pain, indigestion, etc.


    Contact for more information.

    Hakim Khaliq-ur-Rehman

    (Registered National Council for Tibb of Pakistan)

    👇✅

    Contact us to order medicine at home

    WhatsApp number 03367481834

    WhatsApp number 03237173563

    Or visit and order.

    https://web.facebook.com/MSApansarStore/

    https://www.instagram.com/msapansarstore/

    https://bit.ly/3A71bDM

  • ورم الکلیہ (سوزش گردہ/ورم گردہ) (Nephritis)

    ورم الکلیہ

    (سوزش گردہ/ورم گردہ)

    (Nephritis) 

    (سوزش گردہ/ورم گردہ) (Nephritis)


    تعریف:

    گردوں کی ساخت میں نقص واقع ہو جانے سے گردے اپنی طبعی کام سر انجام نہیں دے سکتے۔گردوں میں ورم پیدا ہو جاتا ہے۔ہر مرض عام طور پر چھ ہفتے رہتا ہے یا پھر مزمن شکل اختیار کر لیتا ہےاور پیشاب کے ساتھ البیومن خارج ہوتی ہے۔یہ ایک خطرناک بیماری ہے اس کا جتنا جلدی ہو سکے علاج کروانا چاہیے۔

    اقسام:

    اس کی 2 اقسام ہیں۔
    1۔ ورم گردہ حار
    2۔ ورم گردہ مزمن

    1۔ورم گردہ حار:

    یہ شدید قسم کا درد ہوتا ہے۔

    2۔ورم گردہ مزمن۔

    جب یہ مرض پرانا ہو جاتا ہے تو مزمن صورت اختیار کر لیتا ہے۔

    اسباب:

    جب گردے سوج کر موٹے ہو جاتے ہیں تو خون کی کمی ہو جاتی ہےاور سارا جسم خاص کر چہرہ متورم ہو جاتا ہے۔خون اور صفراء کی زیادتی ہو جاتی ہے۔سمی اسویات کا استعمال،ایام حمل میں گردوں پر بوجھ پڑنا،گردہ پر چوٹ لگنا،نقرس،نمونیہ،گردہ کی پتھری،سل،آتشک وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔

    علامات:

    چہرے پر ورم کا ہو جانا،جسم سوج جانا،پیاس کا بڑھ جانا،زبان کا خشک ہو جانا،شدید ورم کلیہ،سانس کی تیزی،کمر درد،ہاضمہ کی خرابی وغیرہ اس کی علامات میں شامل ہیں۔

    مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔

    حکیم خلیق الرحمان
    (رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب پاکستان)
    واٹس اپ: 03237173563
    واٹس اپ: 03367481834
    ماشاءاللہ پنسار سٹور کالج روڈ چیچہ وطنی 
    👇✅
    گھر بیٹھے ادویات منگوانے کے لیے رابطہ کریں
    واٹس اپ نمبر 03367481834 
    واٹس اپ نمبر 03237173563
    یا وزٹ کریں اور آرڈر کریں۔
    https://web.facebook.com/MSApansarStore/
    https://www.instagram.com/msapansarstore/
    https://bit.ly/3A71bDM
  • Place your order right time

    گھر بیٹھے ادویات منگوانے کے لئے رابطہ کریں.

    یہ بلاگ تلاش کریں

    تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

    میرے بارے میں

    میری تصویر
    Chichawatni, shahiwal, Pakistan
    Hakeem Khaliq Ur Rehman Registered FAZILUTTIB-WAL-JARAHAT of National Council For Tibb of Pakistan contact: 03367481834 03237173563.

    ذیابیطس شوگرDiabetic

     ذیابیطس شوگر(Diabetic) ذیابیطس پر قابو پانے کےاصول:۔ ذیابیطس کے مریض کے لئے ضروری ہے کہ نماز پنجگانہ ادا کریں،پیدل زیادہ چلیں اور روزہ رکھ...

    پیروکاران

    ADDRESS

    College road chichawatni

    EMAIL

    khaliqurrehman12@gmail.com

    TELEPHONE

    +923367481834
    +923237173563

    MOBILE

    03367481834,
    03237173563