ذیابیطس
(شوگر Diabetic)
![]() |
تعریف:
ذیابیطس یونانی زبان کا لفظ ہے۔جس کے لغوی معنی درمیان سے گزرنے کے ہیں۔یعنی اس کا مریض جو پانی پیتا ہے وجسم سے گزر کر جلد خارج ہو جاتا ہے۔عربی زبان میں اس مرض کو دورایہ اور زلق الکلیہ بھی کہتے ہیں۔انگریزی میں اس کو ڈایابیٹیز کہتے ہیں۔
تاریخ:
یہ مرض نیا نہیں ہےبلکہ بہت پرانا ہے۔جس کا ذکر قدیم طب اسلامی میں موجود ہے۔زمانہ قدیم میں بعض ذیابیطس کے پرانے مریض کے پیشاب پر چونٹیوں کے جمع ہو جانے پر یہ خیال کیا کرتے تھے کہ مریض کے پیشاب میں شکر خارج ہو رہی ہے۔لہذااسے ذیا بیطس کا مرض ہے۔یہ اس وقت کے حکماءکی ایک تشخیصی علامت تھی۔لیکن موجودہ دور میں تو اسے پرکھنے کے لئےکئ آلات دریافت ہو چکے ہیں۔جدید تحقیق سے اطباء اکرام کی رائے ہے کہ کثرت بول کا تعلق اعصاب سے قرار دیتے ہیں جس سے یہ مرض پیدا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ مرض بانقراس میں فتور آجانے سےپیشاب میں شکر آنے لگتی ہے۔اس مرض کی دریافت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے ہوئ تھی۔قدیم ہندورومن اطباء اس مرض سے اچھی طرح واقف تھے۔اس مرض میں دوران خون میں رکاوٹ پیدا ہو کر متاثرہ اعصاء کمزور ہو جاتے ہیں۔یعنی سکڑ جاتے ہیں۔اعصابی کمزوری ہو جاتی ہے۔نیند کم آتی ہے۔دل،جگر،آنکھ،دانت بلکہ تمام اعضاء اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔
یہ مرض اچانک ہوتا ہے۔مریض کو گھن کی طرح کھا جاتا ہے۔موٹاپا اس مرض کے لئے خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔یہ مرض لا علاج نہیں چند دواؤں کے استعمال اور پرہیز سے ٹل بھی جاتا ہے۔ لیکن پرہیز پھر بھی ساری عمر کےلئے کرنا پڑتا ہے۔بو علی سینا جو کہ اپنے دور کے اور مجودہ دور میں بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں،انہوں نے 1000ء میں ذیا بیطس کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کلازیرنارڈنے اس بارے کہا کہ دماغ میں ایک ایسا مقام ہے جس کو شوگر پنکچر کہتے ہیں۔ اگر اس مقام پر سوئ چبھوئ جائے تو پیشاب میں شکر آنے لگتی ہے۔ اگر مرض پرانا ہو جائے تو پھیپھڑوں کی تپ دق ہو سکتی ہے۔ اگر کسی بچے میں یہ مرض ہو جائے تو اس کا وزن بڑح جائے گا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اگر یہ مرض میاں بیوی یا دونوں میں سے کسی ایک کو بھی ہو تو بچوں پر اس کا اثر پڑے گا۔ لیکن ایسا ممکن بھی ہے اور مکمن نہیں بھی۔ ویسے اس کا اثر بچوں پر کم ہی پڑتا ہے۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔
حکیم خلیق الرحمان
(رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب پاکستان)
گھر بیٹھے ادویات منگوانے کے لیے رابطہ کریں
واٹس اپ نمبر 03367481834
واٹس اپ نمبر 03237173563
یا وزٹ کریں اور آرڈر کریں۔
https://web.facebook.com/MSAMatab
https://www.instagram.com/msamatab/
https://bit.ly/3A71bDM
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں